نیو یارک (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہاہے کہ یوکرینی اناج کی برآمد کے معاہدے سے خوراک کی قیمتوں میں کمی آئی جس نے تقریباً 10 کروڑ افراد کو انتہائی غربت میں جانے سے بچالیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گندم کی برآمدات کی بحالی نے گندم اور دیگر اجناس کی کم قیمتوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ عالمی ادارہ خوراک فوڈ انڈیکس میں لگاتار سات ماہ تک کمی واقع ہوئی ہے۔
ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کے ماڈل پر مبنی ہمارے تخمینوں کے مطابق، بنیادی خوراک کی قیمتوں میں کمی بالواسطہ طور پر متاثر ہوئی ہے۔ اورتقریبا 10 کروڑ لوگوں کو انتہائی غربت میں گرنے سے بچایا ہے۔