یوکرینی حکومت کی شہریوں سے گوریلا جنگ کا آغاز کرنیکی کی اپیل

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین نے اپنے شہریوں کو گوریلا جنگ کا آغاز کرنے کی اپیل کردی ہے۔ یوکرینی حکومت کا کہناہے کہ ملک کا دفاع کرنے کے لیے روسی فوج کے خلاف ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔یوکرینی صدر کے مشیر کا کہناہے کہ روسی فوج کا راستہ روکنے کے لیے عوام ریلیاں نکالیں اور جیسے بھی ممکن ہو رکاوٹیں کھڑی کریں۔
انہوں نے لوگوں کو کہا ہے کہ روس کے پچھلے دستے کمزور ہیں، اگر ہم ان کو بلاک کر دیں تو یہ جنگ جیت سکتے ہیں۔ جس کے لیے عوام درخت کاٹیں اور روسی فوج کے دستوں کو تباہ کریں۔
یاد رہے گزشتہ روز روسی افواج نے یوکرین کے شہر خیرسن پر قبضہ کر لیا تھا۔مقامی حکام نے شہر پر قبضے کی تصدیق کر دی ہے۔ روسی حملے کے سات روز بعد یہ پہلا بڑا شہری مرکز ہے جس پر روس کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔
علاقائی انتظامیہ کے سربراہ گیناڈی کا کہنا ہے کہ روسی شہر کے تمام حصوں میں موجود ہیں اور بہت خطرناک ہیں۔

 

#pakturknwes#ukraine#warcrisisrussia