یوکرینی صدر اپنے سفیروں پر بھڑک اٹھے

کیف (پاک ترک نیوز)
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جارجیا ، مراکش سے اپنے سفیروں کو واپس بلالیا ہے کیوں کہ وہ ان ممالک کو یوکرین کی حمایت کرنے اور روس کے خلاف اقدامات کیلئے قائل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
زیلنسکی نے ایک ویڈیو خطاب میں اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر روس پر وہ ممالک پابندیاں عائد کریں، ہمیں ہتھیار نہ میسر ہوں تو پھر یہ سفیر کوئی اور کام ڈھونڈ لیں۔انہوں نے کہا ہےکہ میں لاطینی امریکہ، مشرق وسطیٰ ، جنوب مشرقی ایشیا اور افریقہ میں اپنے سفیروں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے ٹھوس نتائج کا انتظار کر رہا ہوں ۔
زیلنسکی نے یہ بھی کہا کہ وہ بیرون ملک سفارتخانوں میں یوکرین کے فوجی اتاشیوں سے نتائج کی توقع کر رہے ہیں ۔ روس کے خلاف جنگ میں سفارتی محاذبہت اہم ہے، انہوں نے کہا۔
یوکرین اور روس کے درمیان مذاکرات ویڈیو کے ذریعے دوبارہ شروع کی جائے گی۔جس میں دونوں ممالک کے وفود ممکنہ امن معاہدے کیلئے بات چیت کریں گے۔

#PakTurkNews#russia_ukraine_war#ZELENSKY_ERDOGAN