یوکرین بحران :برطانیہ کا روسی اقدامات کے خلاف جوابی کاروائی کا اعلان

لندن (پاک ترک نیوز)
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرین کے صدر زیلنسی سے فون پر بات کرتے ہوئے بتا یا کہ وہ انکے ملک مزید دفاعی امداد بھیجیں گے۔انہوں نے کہا کہ لندن یوکرین کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی میںملوث افراد کو نشانہ بنانے کیلئے پہلے ہی ان پر پابندیاں عائد کرچکا ہےجو آج سے نافذ العمل ہوں گی۔
وزیر اعظم بورس جانسن نے کریملن کے لوہانسک اور ڈونیٹک علاقوں کا آزاد ریاستوں کے طور پر تسلیم کرنے کےفیصلے کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا کہ اس اقدام نے منسک پروٹوکول کے معاہدے کو ناقابل عمل بنا دیا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم آج روسی اقدامات کے مربوط رد عمل کیلئے کوبرامیٹنگ کی صدار ت کر رہے ہیں جس میں روس پابندیوں کے اہم پیکج کو فوری طور پر متعارف کروائے جانے کی توقع ہے۔

#PakTurkNews#PMboris_johnson#russia_ukraine#sanctions_on_russia#UK_russia#پاک ترک نیوز، #روس یوکرین نتازعہ، #جنگ کا خطرہ، #روسی پیوٹن اقدامات #ڈونباس، #برطانیہ کا روس پر پابندیوں کا اعلان، #برطانوی وزیر اعظم بورس جانسنcrisis