واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
پینٹا گون کےمطابق امریکی اور روسی وزرائے دفاع کے دوران روس یوکرین جنگ کے بعد پہلی بار رابطہ ہوا ہے۔
پیٹا گون کے ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں کہا کہ کال کے دوران امریکی سیکرٹری دفاع آسٹن نے یوکرین میں فوجی جنگ بندی پر زور دیا ور مواصلات کے ذرائے کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زوردیا۔ جان کربی کی جانب سے ملاقات میں ہونے والی گفتگو کی مزید تفصیلا ت سے آگاہ نہیں کیا گیا ۔
دونوں دفاعی سربراہان کے درمیان آخری رابطہ روس کی جانب سے یوکرین میں حملہ کرنے سے چھ دن پہلے کیا گیا ۔
اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق، 24 فروری کو شروع ہونے والی روسی جنگ کے دوران کم از کم 3,573 شہری ہلاک اور 3,816 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔
اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کے مطابق، 6 ملین سے زیادہ لوگ دوسرے ممالک میں نقل مکانی کر چکے ہیں، جن میں سے تقریباً 7.7 ملین افراد اندرونی طور پر بے گھر ہو چکے ہیں۔