یوکرین سے جنگ میں ایک لاکھ روسی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ،امریکی کمانڈر

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی کمانڈر کا کہنا ہے کہ یوکرین سے جنگ میں روس کے ایک لاکھ سے زائد فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں جبکہ 40ہزار یوکرینی شہری بھی جان گنوا چکے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی کا کہنا ہے کہ روس کو یوکرین میں بڑے نقصان کا سامنا ہے اور اس جنگ کے دوران ایک لاکھ روسی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا یوکرین کی مسلح افواج کو بھی شاید اسی سطح کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
نیویارک اکنامک کلب سے گفتگو میں جنرل مارک ملی نے کہا کہ آپ ایک لاکھ سے زیادہ روسی فوجیوں کو دیکھیں جو ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ شاید یوکرین کی طرف بھی ایسا ہی ہے۔ وہاں بہت زیادہ انسانی مصائب کا سامنا ہے۔فروری میں روسی جارحیت شروع ہونے کے بعد سے اس تنازعے میں 40,000 یوکرینی شہری مارے جا چکے ہیں۔
بدھ کے روز روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے اپنی افواج کو دریائے دنیپرو کے مغربی کنارے سے انخلا اور جنوبی یوکرین کے شہر کھیرسن کے قریب یوکرین کے حملوں کا سامنا نہ کرنے کا حکم دیا۔ روسی فوج کی دستبرداری کے بعد یوکرینی صدر زیلنسکی نے کھیرسن میں اپنے 4 فوجی محکمے قائم کرنے کی ہدایت کردی۔

 

#attack#generalmili#newyork#PakTurkNews#ukraine#war#washingtondcAmericarussia