یوکرین : فوجی اہلکار کی فائرنگ سے 5سکیورٹی گارڈز ہلاک

کیف(پاک ترک نیوز) یوکرین میں فوجی اڈے پر ایک فوجی کی فائرنگ سے 5سکیورٹی گارڈز ہلاک ہو گئے جبکہ 5زخمی ہو گئے ۔فائرنز کرنے والا اہلکار موقع سے فرار ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین کی نیشنل سیکورٹی گارڈ کے اہلکارنے فوجی اڈے پرتعینات سیکورٹی گارڈز پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 سیکورٹی گارڈز ہلاک اوردیگر5 زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کا واقعہ گارڈز کواسلحہ فراہم کرنے کے وقت پیش آیا۔سیکورٹی حکام نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے اورمفرورفوجی اہلکارکی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتارکے لئے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

#PakTurkNews#ukraineArmyFiring