یوکرین میں بجلی کی ملک گیر ہنگامی بندش کا اعلان

کیف (پاک ترک نیوز)
یوکرین کے صدارتی دفتر کے نائب سربراہ کرل تیموشینکو نے کہا ہےکہ بنیادی ڈھانچے کی اہم سہولیات کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے پورے یوکرین میں بجلی کی ہنگامی بندش کا نفاذ کیا جارہاہے۔
انہوں نےپیر کے روز ٹیلی گرام پر لکھاہے کہ اہم انفراسٹرکچر پر میزائل حملوں کے نتیجے میںبڑے پیمانے پرنقصان پہنچنے کی وجہ سے پورے ملک میںبجلی کی ہنگامی بندش ہوگی۔” تیموشینکو نے مزید کہا کہ "رسپانس ٹیمیں بنیادی ڈھانچے کی اہم سہولیات کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کر کے سہولیات کو بحال کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔”
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پیر کی صبح کو بھی پورے یوکرین میں فضائی حملے کے سائرن بجتے رہے اور ملک کے متعدد علاقوں میں توانائی کی سہولیات کو پہنچنے والے مزید نقصان کی اطلاعات بھی مل رہی ہیں۔

#attack#emergency#kviv#light#lightcrisis#PakTurkNews#russiaukrainwar#ukrainerussia