یوکرین کو مایوس نہ ہونے دیا جائے

 

کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین کومایوس نہ ہونے دیں ۔ یوکرین کو اپنا حصہ بناکر یورپی یونین کو مضبوط بنائیں ۔
زیلنسکی نے اپنے روس یوکرین جنگ کے لیے وقف یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس سے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کی متفقہ حمایت کا خیرمقدم کرتے کہا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ یوکرین کو "اس کی اتنی بڑی قیمت” ادا کرنی پڑے گی۔
ولادی میر زیلنسکی نے کہا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے یوکرین "آزادی کی قیمت” ادا کر رہا ہے۔صرف کل خارکیف شہر پر دو میزائل حملوں میں 16 بچے مارے گئے ۔ ہم مضبوط ہیں ، ہم یوکرینی ہیں کوئی بھی ہمیں توڑنے والا نہیں ہے لیکن ہم "اپنے بچوں کو زندہ دیکھنا چاہتے ہیں۔”
زیلنسکی نے مطالبہ کیا کہ "یہ ثابت کریں کہ آپ ہمارے ساتھ ہیں، ثابت کریں کہ آپ ہمیں مایوس نہیں کریں گے، ثابت کریں کہ آپ بھی یورپی ہیں۔”اور یاد رکھیں کہ "یورپی یونین یوکرین کے ساتھ زیادہ مضبوط ہو گی،” ۔
اجلاس کے دوران یوروپی پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میٹسولا نے کہا کہ یورپی یونین کے قانون ساز جنگی جرائم کے ارتکاب پر "پیار نہیں کریں گے” اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کی تحقیقات کی حمایت کریں گے۔اگر روسی صدر ولادیمیر پوتن اور بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا تو انہیں جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔میٹسولا نے یوکرین کی یورپی یونین کی رکنیت کے لیے درخواست کا بھی خیر مقدم کیا اور ملک کے یورپی یونین میں شمولیت کے لیے حمایت کا وعدہ کیا۔
اس سے پہلے ایک کھلے خط میں، لتھوانیا، لٹویا، ایسٹونیا، جمہوریہ چیک، بلغاریہ، سلوواکیہ، سلووینیا اور رومانیہ بھی یوکرین کی یورپی یونین کے لیے رکنیت کی حمایت کرچکے ہیں ۔

EU meetingpak turk newsukraine conflictپاک ترک نیوز ، یوکرین کی یورپی یوین کی رکنیت