یو ٹیوب پر سکرین ٹچ کیے بغیر لائک اور شیئر کرنا ممکن

لاہور(پاک ترک نیوز) دنیا کی معروف ترین وڈیو شیئرنگ ایپ یو ٹیوب نے اپنے صارفین کی مشکل آسان کردی۔ اب صارف دوران وڈیو کو روکے بغیر ہی لائک ،شیئر اور پلے لسٹ میں شامل کر سکیں گے ۔صارفین کو ویڈیو دیکھتے ہوئے سکرین چھوٹی کرنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی۔
یو ٹیوب نے نئے انٹر فیس میں یہ تمام کنٹرول فل سکرین میں شامل کردیئے ۔ ان کو استعمال کرنے کیلئے صارف کو صرف سکرین پر ایک بار کلک کرنا ہو گا جس کے بعد تمام آپشن نیچے سکرین پر ہی نمودار ہو جائیں گے ۔ صارف وڈیو کو روکے بغیر ہی کنٹرولز کو ا ستعمال کر سکے گا۔

#like#list#paktuknews#share#video#youtube