باکو(پاک ترک نیوز)آذربائیجان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے ۔ اب تک چھیالیس لاکھ دوہزار نو سو اکاون افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ کورونا وائرس (سی او وی ڈی 19) کے انفیکشن کے خلاف 11،295 افراد کو بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ۔
وزرائے کابینہ کے ماتحت ٹاسک فورس کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان میں کورونا وائرس کے 980 نئے واقعات ریکارڈ کیے گئے۔اس انفیکشن سے 309 افراد صحت یاب ہوگئے اور 12 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
آذربائیجان میں اب تک 241،651 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں ۔ ان میں سے 231،370 صحت یاب ہوئے جبکہ 3،298 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ اس وقت 6،983 افراد علاج کروا رہے ہیں۔