آذربائیجان کا روس، یوکرین سے اہم مطالبہ

 

باکو(پاک ترک نیوز)

آذربائیجان نے روس اور یوکرین کو مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل کے حل پر زور دیا ہے۔

آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شہریوں کی زندگی کو تحفظ دینا چاہیے۔انہوں نے یوکرین جنگ کے دوران شہریوں کی ہلاکتوں پر شدید رنج و غم کا بھی اظہار کیا۔ وزیر خارجہ بیراموف نے کہا کہ یوکرین کے شہریوں کو طبی امدادکی فراہمی کیلئے باکو کام کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "اس نازک وقت میں، آذربائیجان موجودہ کشیدگی کے مزید بڑھنے سے پہلے بغیر کسی تاخیر کے بات چیت کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے، اور فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کرتا ہے۔”

24 فروری کو یوکرین کے خلاف روس کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے، اسے بین الاقوامی برادری کے غصے کا سامنا کرنا پڑا، یورپی یونین، برطانیہ اور امریکہ نے روس پر متعدد اقتصادی پابندیاں عائد کیں۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق، یوکرین میں 13 بچوں سمیت کم از کم 136 شہری ہلاک اور 26 بچوں سمیت 400 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی ادارے نے منگل کو بتایا کہ لگ بھگ 680,000 افراد یوکرین سے ہمسایہ ممالک میں بھاگ گئے ہیں۔

#PakTurkNews#ukrainewar#آذربائیجان،#پاک ترک نیوز،#روس،#مذاکرات،azerbaijanrussiatalksپاک ترک نیوز