آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا مفتوحہ علاقوں کا دورہ

خاتون اول مہربان علی یوف بھی ان کے ہمراہ تھیں
دونوں نے کمانڈو فوجی لباس پہنے ہوئے تھے الہام علی یوف نے گاڑی خود ڈرائیو کی
آرمینیا کے ہاتھوں تباہ ہونے والے علاقوں کا جائزہ لیا تمام تباہ شدہ علاقوں کی بحالی کا اعلان
صدر اور ان کی اہلیہ نے فوزولی اور جبریل شہر کا دورہ کیا صدر اور ان کی اہلیہ کا عوام نے گرمجوشی سے استقبال کیا
لوگوں کی بڑی تعداد صدر کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب تھی عوام نے صدر کو مقبوضہ علاقوں کی فتح کی مبارک باد بھی دی
آرمینیا نے جاتے ہوئے ہر جگہ تباہ و بربادی کی داستان رقم کی آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ 44 روز جاری رہی
آذربائیجان نے مقبوضہ کاراباخ فتح کیا جنگ میں 300 دیہاتوں اور شہروں کو فتح کیا گیا 10 نومبر کو آرمینیا نے اپنی شکست تسلیم کی
آرمینیا دسمبر تک پورا مقبوضہ علاقہ خالی کر دے گا