آزربائیجان نے پھر شکست دیدی،آرمینیائی اپوزیشن

آرمینیا کی اپوزیشن نے ماسکو میں آذربائیجان اور آرمینیا کے سربراہوں کی ملاقات کو ملک کے لیے ایک اور شکست قرار دے دیا۔

نگورنو-کاراباخ کی فتح کے بعد آرمینیا اور آذربائیجا ن کے رہنماؤں کی پہلی مرتبہ ماسکو میں ملاقات ہوئی۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے دونوں رہنماؤں کی اس ملاقات کی میزبانی کی۔ اس میٹنگ میں قیدیوں کے تبادلے اور امن معاہدے پر بات چیت ہوئی۔ آرمینیا کی اپوزیشن نے وزیراعظم نکول پاشنیان نے آذربائیجان کے صدر کے ساتھ نشست کرنے کو ملک کے لیے شکست سے تعبیر کیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ وزیراعظم کو مستعفی کرنے کے لیے مظاہرے کریں۔ گزشتہ سال، آرمینیا نے روس کی ثالثی میں معاہدہ کرکے آذربائیجان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے اور کاراباخ کا قبضہ چھوڑنے پر رضا مند ہوگیا تھا۔