آذربائیجان کے ایلون اسمائیلوف اور معصومہ رضوی کا نیا سفر

باکو ( سید رضا/ پاک ترک نیوز ) پاکستان اور آذربائیجان میں محبت کے رشتے مضبوط ہونے لگے۔ باکو میں زیرتعلیم ایلون اسمائیلوف نے اپنی پاکستانی کلاس فیلو معصومہ رضوی سے شادی کرلی۔
ایلون اسمائیلوف باکو ہائر آئل سکول کے گریجویٹ ہیں جبکہ معصومہ رضوی تیسرے سال کی طالبہ ہیں۔ باکو میں پاکستان کے سفیر بلال حئی بھی اس شادی میں شریک ہوئے اور آذربائیجان اور پاکستان میں بننے والے محبت کے رشتے کے گواہ بنے۔
باکو ہائر آئل سکول کی فکلیٹی نے ایلون اسمائیلوف اور معصومہ رضوی کو ازدواجی بندھن میں بندھنے پر مبارک باد دی اور خاندانی خوشی ،لمبی عمر ،صحت مند اور خوشحال زندگی کی دعا دیتے ہوئے کہا یہ شادی آزربائیجان اور پاکستان میں بھائی چارے کی عمدہ مثال ہے ۔یہ ایک ہی مذہب، ایک ہی روایات کے ساتھ جڑے لوگوں کے اتحاد کی علامت ہے ۔

آذربائیجانپاک آذربائیجان دوستیپاکستان