مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)
رواں اسلامی سال 1444 کے آغاز یکم محرم کو شروع ہونے والے عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 1,267,490 عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے ہیں۔
وزارت حج و عمرہ کی جمعرات کو جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 880,929 عمرہ زائرین کی بھاری اکثریت ہوائی راستے سے آئی۔جبکہ بقیہ زائرین نے زمینی راستے استعمال کئے۔
سب سے زیادہ آبادی والے مسلم ملک انڈونیشیا کےزائرین پہلے نمبر پر ہیں ۔ رواں سیزن کے دوران کل 317,200 انڈونیشیائی زائرین عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچے۔ پاکستان 195,224 زائرین کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جب کہ ہندوستان 133,517 زائرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، اور 86,803 زائرین کے ساتھ عراق چوتھےنمبر پر رہا۔
رپورٹ کے مطابق470 سعودی کمپنییوں اور اداروںکو 10 ماہ کے عمرہ سیزن کے دوران عمرہ زائرین کو خدمات فراہم کرنے کا لائسنس حاصل ہے جو کہ 29 ذی القعدہ کو سالانہ حج سے عین قبل ختم ہوگا۔
سعودی عرب نے عمرہ ویزے کی مدت ایک ماہ سے بڑھا کر تین ماہ کر دی ہے اور زائرین کو ان کے ویزے کی مدت کے دوران مملکت بھر میں سفر کرنے کی اجازت ہے۔ تاہم ویزے کی مدت تین ماہ سے پہلے ختم ہو جائے گی اگر یہ حج کے سیزن کے ساتھ ٹکراتی ہو گی۔