احتساب،ججز کی تقرری صدر نہیں،کرپشن زدہ لوگ کریں گے،شیخ رشید

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ احتساب،ججز کی تقرری صدر نہیں،کرپشن زدہ لوگ کریں گے۔حکمران جماعتوں نے اپنے کیس سامنے رکھ کر نیب میں ترامیم کی ہیں۔جب چیف الیکشن کمشنر ہی پر اعتبار نہیں ہوگا تو عمران خان الیکشن کو کیسے مانے گا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں، ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے پیش گوئی کرتے ہوئے لکھا کہ اگست ترقیوں، تعیناتیوں اور تنزلیوں کا مہینہ ہے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ احتساب،ججز کی تقرری صدر نہیں،کرپشن زدہ لوگ کریں گے، جیلیں غریبوں کے لیے،اشرافیہ کے لیے یہ 5 سٹار ہوٹل ہیں، انہوں نے اعلان کیا کہ 12 اگست 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان شدید ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے، صوبے اور مرکز آمنے سامنے آگئے ہیں، مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے نہیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے، غیر یقینی سیاسی اور معاشی حالات سب کے چراغ بجھا سکتے ہیں۔

 

@imrankhan#elecations#paktutrknews#pti#rawalpindi#sheikhrasheedPakistan