صدر رجب طیب اردوان کے دورہ یوکرین سے قبل ترکی اور امریکہ کے اعلیٰ حکام کے مابین رابطہ ہوا جس میں یوکرین کے بحران کو سفارتکاری سے حل کرنے کے بارے میں بات چیت کی گئی۔
ترکی کی جانب سے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن جبکہ امریکہ کی طرف سے قومی سلامتی کے مشیرجیک سولیوان کے درمیان تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وائٹ ہاوٗس کے مطابق دونوں عہدیداروں نے یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کو روکنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
ابراہیم قالن نے ترکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا انقرہ یوکرین بحران کو حل کرنے کیلئے ہر قسم کی مدد فراہم کرے گا اور اردوان دورہ مسئلے کے سفارتی حل میں مدد کرے گا۔
ترکی نے متعدد بار دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی جس کا دونوں فریقین نے مثبت جواب دیا۔
ترکی بحیرہ اسود میں یوکرین اور روس دونوں کا سمندری پڑوسی ہے اور دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
اس نے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی فوجی تصادم سے گریز کریں اور روس کو متنبہ کیا ہے کہ یوکرین پر حملہ غیر دانشمندانہ ہوگا۔