اسلام آباد(پاک ترک نیوز) کینیا میں قتل ہونیوالے پاکستانی سینئر صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی ۔ ارشد شریف کی نماز جنازہ شاہ فیصل مسجد دوپہر دو بجے ادا کی جائے گی ۔ ارشد شریف کی تدفین ایچ 11قبرستان میں کی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ شاہ فیصل مسجد دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ شاہ فیصل مسجد کے اردگرد اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے۔
نماز جنازہ میں شرکاء کو جامہ تلاشی کے بعد داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ ارشد شریف کی تدفین ایچ 11 قبرستان میں کی جائے گی۔واضح رہے کہ ارشد شریف کا گزشتہ روز پمز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم ہوا تھا۔