پشاور(پاک ترک نیوز) پاکستان کے وسطیٰ ایشیا ئی ممالک کے ساتھ زمینی رابطوں کی بحالی کا کام جاری ہے ۔ ازبکستان سے ٹرک کی پہلی کھیپ طورخم بارڈرکےراستے پاکستان پہنچ گئی۔
ازبکستان اور پاکستان میں زمینی رابطے کا خیرمقدم کرنے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اورمشیر قومی سلامتی معید یوسف ، ازبک سیکرٹری قومی سلامتی کے ساتھ طورخم بارڈر پہنچ گئے ۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ یہ ریجنل رابطہ کاری کو مضبوط کرنے کے لیے حکومتی کوششوں کا تسلسل ہے ۔
جبکہ مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ وسطی ایشیائی ریاستوں اور ازبکستان کے ساتھ تجارتی روابط کو مزید مضبوط کریں گے۔
یاد رہے کہ اکتوبر میں پاکستان سے ٹرکوں کا قافلہ تجارتی سامان لے کر ترکی گیا تھااور وہان سے تجارتی سامان لے کر دس روز میں پاکستان واپس پہنچا تھا ۔ تاہم پاکستان سے ایران کے راستے ترکی کارگو ٹرین سروس کئی اعلانات کے باوجود ابھی تک شروع نہیں ہوپائی ۔ کارگو ٹرین منصوبے میں آذربائیجان بھی اپنی دلچسپی کا اظہار کرچکا ہے ۔