استنبول میں عمودی باغات کو ہٹانے کا فیصلہ

استنبول کی سڑکوں کے کناری دیواروں پر مزین عمودی باغات کو شہر کی میو نسپلٹی نے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بلدیہ کا کہنا ہے کہ ان باغات کی حفاظت اخراجات کو بڑھا رہی ہے جبکہ دوسری طرف اس فیصلے کے مخالف لوگوں کا کہنا ہے کہ پودے ماحول کو صاف رکھنے میں مدد کر رہے ہیں انہیں ہٹانا ٹھیک نہیں ہوگا۔

میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ اس گارڈن کی جگہ  ٹاکنگ والز کے نام سے پروجیکٹ شروع کیا جائے گا۔ جس میں باغات کی جگہ دیواروں پر تصاویر بنائی جائیں گی۔

اس شہر کے اسقدر ضلع کے میئر  ہلمی ترکمان نے بھی اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

  انکا کہنا تھا کہ پودے صرف زمین کی تزئین کے لئے نہیں ہوتے۔ وہ ایک سائنسی نقطہ نظر کی بنیاد پر بنائے گئے تھے ، تاکہ ٹریفک کے شور کو ختم کریں اور آلودگی کو روکا جائے۔ اب ان کی جگہ کیمیکل پینٹ لگے گا۔ میں عوام سے کہتا ہوں کہ وہ اس معاملے پر فیصلہ کریں۔