غزہ (پاک ترک نیوز) اسرائیلی فورسز نے نہتے فلسطینی کو شہید کردیا ۔اسرائیلی فورس کے ایک اہلکار نے جھگڑےکے بعد فلسطینی نوجوان کو زمین پر دھکیل دیا اور نہایت قریب سے گولی مار دی۔
مغربی کنارے میں صیہونی فوج نے غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی حالیہ جارحانہ کارروائی میں ایک اورفلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے اسرائیلی فورسز سے مختلف جھڑپوں میں چار روز کے دوران دو بھائیوں سمیت نو فلسطینی شہید اور سو زخمی ہوچکے ہیں۔
ان دنوں مقبوضہ مغربی کنارے میں صورت حال کافی خراب ہے۔ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر کی جاتی ہیں۔