نابلس (پاک ترک نیوز) فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی فورسز کی گولہ باری کے باعث 6نہتے فلسطینی جاں بحق جبکہ 21سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
فلسطینی تحریک فتح کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح سویرے، بڑی تعداد میں اسرائیلی فوج نے نابلس شہر پر دھاوا بول دیا ۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فائرنگ سے پانچ فلسطینی شہید ہو گئے۔ان کی شناخت 26 سالہ علی خالد انتر، 27سالہ مشعل بغدادی،31سالہ وادي الحواۃ،30سالہ حمدی قیوماور 35 سالہ حمدی محمد شرف کے ناموں سے ہوئی ہے ۔
وزارت نے بعد میں اطلاع دی کہ ایک اور فلسطینی نوجوان قصی التمیمی، مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کے گھر رام اللہ شہر کے قریب نبی صالح کے گاؤں میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہو گیا ۔