اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی غزہ پر بمباری

غزہ (پاک ترک نیوز) اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی میں کئی فضائی حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں کچھ علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی۔
حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی جانب سے وسطی غزہ میں واقع مغازی پناہ گزین کیمپ کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔
اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ جنگی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں حماس کے ایک مقام پر حملہ کیا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حملہ غزہ سے اسرائیل کی جانب راکٹ داغے جانے کے جواب میں کیا گیا ہے – اسرائیل کی جانب سے علاقے میں تین روزہ فوجی کارروائی کے بعد یہ پہلا راکٹ فائر کیا گیا ہے۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ آج صبح سویرے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری ایک صریح جارحیت ہے، اور یہ ہمارے لوگوں کے خلاف ان تمام جگہوں پر کھلی جنگ کی توسیع کی نمائندگی کرتی ہے جہاں ہم موجود ہیں۔

#attack#figherjet#ghazacity#isreal#jet#PakTurkNews#phlistine