منامہ(پاک ترک نیوز) اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ پہلے سرکاری دورے پر بحرین پہنچ گئے ۔اسرائیلی وزیراعظم دورہ کے دوران بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم سلمان بن حمد الخلیفہ اور دیگر بحرینی اعلی حکام سے ملاقات ہوگی۔
دورے کے دوران ہونیوالی ملاقاتوں میں خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔خاص طور پر سفارتی اور اقتصادی شعبوں میں ترقی اور ٹیکنالوجی اورایجادات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پربات چیت کی جائے گی۔
یاد رہے کہ یہ کسی بھی اسرائیلی سربراہ حکومت کا بحرین کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔
اسرائیل اور بحرین کے درمیان سفارتی تعلقات ستمبر 2020 میں قائم ہونے کے بعد دونوں ممالک میں تجارتی تعلقات بڑھ گئے ہیں اور دونوں ممالک ے درمیان براہ راست پروازیں بھی چلائی جا رہی ہیں۔