’اسٹرینجر تھنگز 4‘ نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی گئی سیریز

 

نیویارک(پاک ترک نیوز) معروف امریکی ہارر ویب سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ نیٹ فلکس پر اب تک سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز ہے ۔
اسٹرینجر تھنگز کا چوتھا سیزن ایک ارب 15 کروڑ سے زائد گھنٹوں تک دیکھا جا چکا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔گزشتہ ہفتے اسٹرینجر تھنگز کے چوتھے سیزن کی آخری 2 قسط ریلیز ہونے کے بعد مداحوں کی اتنی بڑی تعداد نے بیک وقت نیٹ فلکس کا رُخ کیا کہ آن لائن اسٹریمنگ سروس کریش کر گئی۔
آن لائن اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ اسٹرینجر تھنگز 91 ممالک میں نیٹ فلکس کی ٹاپ 10 فہرست میں بھی نمبر ون پر ہے، یہ ریکارڈ پہلی بار کسی انگریزی زبان کی ٹی وی سیریز کے حصے میں آیا ہے۔
30 مئی سے 5 جون کے دوران سیریز کو 7 ارب 20 کروڑ منٹس تک دیکھا گیا جس کے ساتھ ہی اسٹرینجر تھنگز نے باآسانی چارٹ پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی اس سے قبل یہ اعزاز پہلے اسکوئیڈ گیم کے پاس تھا جو کہ اب چارٹ پر دوسرے نمبر پر ہے۔

اسٹرینجر تھنگز کے تازہ سیزن نے نہ صرف کئی ریکارڈ توڑ ڈالے بلکہ اس نے امریکی گلوکارہ کیٹ بش کے 1985 میں گائے گئے گانے ’رننگ اپ دیٹ ہل‘ کو بھی ریلیز کے 37 سال بعد امریکی میوزک چارٹ میں سب سے اوپر پہنچا دیا جوکہ چوتھے سیزن میں شامل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اسٹرینجر تھنگز کے پانچویں اور آخری سیزن کے ریلیز کا اعلان بھی سامنے آچکا ہے جوکہ 2024 میں دیکھنے کو ملے گا۔

 

#newyork#PakTurkNews#season4#showbiz#strangerthings#strangerthings4#webseries