اسکریم باکس آفس پر چھا گئی

ہالی ووڈ (پاک ترک نیوز)اسکریم نے 25 برس بعد نئی شکل میں باکس آفس آمد کے ساتھ ہی 30.6 ملین ڈالرکی پہلے ہفتہ کی کمائی کے ساتھ سپائیڈر مین سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔
اس سیکوئل کے چار روزہ مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی چھٹیوں کےہفتہ میں 35ملین ڈالر کمانے کا امکان ہے۔فلم سے ہونے والی آمدنی کے اعتبار سے یہ ایک شاندار نتیجہ ہے کیونکہ اس فلم کی تیاری میں صرف25 ملین ڈالر لاگت آئی ہے۔ا سکریم کی کامیابی کو امریکہ سمیت دنیا بھر میں سینما انڈسٹری کے لئے سپائیڈر میں کے بعد دوسری اچھی خبر قرار دیا جا رہا ہے خصوصاً اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ "اسکریم” کی کامیابی اومیکرون کے شدید پھیلاؤ کے دوران آئی ہے۔ چونکہ اس فلم کا ٹارگٹ نوجوان طبقہ ہے اس لئے فلم کی کامیابی سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ اور یورپ میں نوجوان اومیکرون سے خوفزدہ نہیں ہیں۔

#hollywood#movie#PakTurkNews#picture#scream