بنکاک(پاک ترک نیوز) افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کرنے کیلئے تھائی لینڈ میانمار، کمبوڈیا اور لائوس کے ساتھ سرحدیں کھولنے اور تارکین وطن کو اپنے ملک میں لانے کیلئے تیار ہے ۔
وزارت محنت سے تعلق رکھنے والے پیروٹے چوٹیکاستھین نے کہا کہ تارکین وطن کارکنوں کے لیے ویکسینیشن ، قرنطینہ کے طریقہ کار اور COVID-19 ٹیسٹنگ سے متعلق قوانین کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔
تھائی لینڈ خوراک اور ربڑ کی پیداوری صنعتوں میں غیر ملکی مزدوروں پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے لیکن کووڈو اور سخت سرحدی بندش کے باعث ان تارکین وطن کو ملک میں داخلے سے روکاگیا ہے۔کورونا وبا کے باعث بہت سارے تارکین وطن نے یہاں آنا چھوڑ دیا ہے۔تاہم کچھ کارکنوں کو یہاں کام کی اجازت دی گئی تھی۔
ایک محتاط اندازے کےمطابق صنعتوں کو چلانے کیلئے ملک میں اس وقت چار لاکھ بیس ہزار سے زائد افرادی قوت کی ضرورت ہے ۔تھائی لینڈ میں بیس لاکھ کے قریب افراد کورونا وبا سے متاثر ہوئے تھے جبکہ اس وبا سے 19ہزار 764افراد جان کی بازی ہار گئے تھے ۔ زیادہ ہلاکتیں اپریل کے بعد اس وقت ہوئیں جب ایک تعمیراتی کیمپ میں تارکین وطن کارکنوں میںڈیلٹا کی مختلف اقسام پائی گئی تھیں۔