افریقہ میں بھوک کے باعث 20لاکھ بچوں کی اموات کا خدشہ ہے ،اقوام متحدہ

نیو یارک (پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افریقہ میں قحط سالی اور افلاس کے باعث 20لاکھ بچوں کی اموات کا خدشہ ہے ۔
اقوام متحدہ کی امداد سے متعلق ایجنسی کے سربراہ مارٹن گریفِتھس کا کہنا ہے کہ ہارن آف افریقہ کہلائے جانے والے خطے میں تقریباً دو ملین بچے بھوک کے سبب موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق کینیا، ایتھوپیا اور صومالیہ کے کچھ حصے کئی دہائیوں کی بدترین خشک سالی کا شکار ہیں۔ اس علاقے کے 15 ملین سے زائد افراد کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔
جینیوا میں ہونے والی کانفرنس میں گریفتھس نے اس بات سے بھی خبردار کیا ہے کہ اس خطے میں خشک سالی سے نمٹنے کے لیے 1.4 بلین ڈالرز امداد کی ضرورت ہے۔ جس کا بہت کم حصہ ہی اس ایجنسی کے پاس موجود ہے۔
امدادی اداروں کے مطابق ایک دہائی قبل س علاقے میں پڑنے والے بدترین قحط میں لاکھوں افراد مارے گئے تھے۔ امید ہے کہ اس قحط جیسے حالات سے بچا جا سکے گا۔

 

#africa#food#PakTurkNews#UN#unitednation