افغانستان، سکولوں کی بندش کیخلاف طالبات کا احتجاجی مظاہرہ

کابل (پاک ترک نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں لڑکیوں کے سکینڈری سکول کی بندش کیخلاف طالبات نے احتجاجی مظاہر ہ کیا۔ طالبات نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھےجس میں لڑکیوں کے سیکنڈری سکولوں کو کھولنے کے مطالبات اور ’’ تعلیم ہمارا بنیادی حق ہے، سیاسی منصوبہ نہیں‘‘ تحریر تھا۔
طالبان نے لڑکیوں کے سکینڈری سکولوں کو کھولنے کے پہلے ہی روز تاحکم ثانی دوبارہ بند کردیئے تھے ۔طالبان کے اس فیصلے کے خلاف دو درجن سے زائد طالبات نے کابل کی مرکزی شاپراہ پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے سکول کھولو اور انصاف انصاف کے نعرے بھی لگائے۔مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے کابل کی کی شاپراہ پر چلتے رہے اور پھر منتشر ہوگئے تاہم اس دوران طالبان نے روک ٹوک نہیں کی۔
یاد رہے کہ طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری سکولوں کو کھولنے کے پہلے ہی روز تاحکم ثانی دوبارہ بند کردیئے تھے۔ افغانستان میں لڑکیوں کے سیکنڈری سکول گزشتہ برس اگست کے وسط میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد سے بند تھے۔

#kabul#PakTurkNews#playcards#secondryschools#studentsafghanistan