اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ افغانستان سے تجارت میں آسانی کیلئے 17 اشیاء کی روپے میں ایکسپورٹ کی سہولت دیدی گئی ۔
وزارت تجارت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2020 ء میں ترمیم کر دی افغانستان کو 17 اشیاء کی برآمدات پاکستانی روپوں میں کی جا سکیں گی۔
مشیر تجارت کا کہنا ہے کہ افغانستان کو برآمدات میں آسانی پیدا کرنے کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے ۔پاکستانی روپے میں 17 آئٹمز کی ایکسپورٹ سیٹلمنٹ کی اجازت دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جس میں پولٹری اورپولٹری کی مصنوعات، گوشت، سیمنٹ، فارماسیوٹیکل شامل ہیں ٹیکسٹائل، پھل، سبزیاں، نمک، چاول، آلات جراحی وغیرہ شامل ہیں ۔