اقتدار حمزہ کا ختم ہوا ہے اورمشتعل فضل الرحمٰن ہورہے ہیں:شیخ رشید

راولپنڈی(پاک ترک نیوز)سابق وفاقی وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اقتدار حمزہ کا ختم ہوا ہے اورمشتعل فضل الرحمٰن ہورہے ہیں۔2 ووٹوں کی حکومت کے لئے واحد راستہ نیا الیکشن رہ گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ لوگ مسائل میں مر رہے ہیں اورحکومت میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے۔( ن) لیگ واضح طور پر دو گروپوں میں تقسیم ہونے جارہی ہے، ایک اقتدار سے چمٹے رہنے اور دوسرا الیکشن میں جانے کا حامی ہے، پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس شرمندگی کا انبار ہوگا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کررہی ہے اوردھمکیاں دے رہی ہے، آپ کو اثاثے بیچنے کی پڑی ہے جب کہ سٹاک ایکسچینج کریش ہورہی ہے اورڈالر اڑھائی سو روپے کا ہونے جارہا ہے، بجلی 7 روپے فی یونٹ اور مہنگی کر دی ہے، گھی اور پیٹرول مزید مہنگا ہونے جارہا ہے۔

#fazalurrehman#hamzashahbaz#PakTurkNews#pmln#pmlq#sheikhrahseedPDM