نیویارک(پا ک ترک نیوز)
اقوام متحدہ نے روس سے وعدہ کیاہے کہ وہ جلد ہی اناج کے معاہدے کے مطابق روسی اناج کی برآمد پر عائد پابندیاں ہٹانے کے قابل ہو جائے گا۔
اس بات کا دعویٰ اقوام متحدہ میں روس کےاول نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی نے پیر کے روزروسی میڈیا سے گفتگو میں کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے ہم سے وعدہ کیا ہے کہ نتیجہ بہت جلد سامنے آئے گا۔ سفارت کار نےمزید کہاکہ ہم اناج کے معاہدے کی توسیع پر فیصلہ کرتے وقت معاہدے کے روسی حصے کوعملی جامہ پہنانے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی متعلقہ کوششوں اور نتائج کا جائزہ لیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی سفارت کار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے پاس 18 نومبر تک اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کا وقت ہے ۔ یا رہے کہ یہ تاریخ موجودہ معاہدے کےاختتام پزیر ہونے کی تاریخ ہے۔