واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر امریکہ نے افغان طالبان پر بچیوں اور خواتین کے خلاف ظالمانہ سلوک کے الزام میں نئی سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے
یہ اعلان گذشتہ روز امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے طالبان کے موجودہ یا سابق ارکان اور تشدد کے ذریعے خواتین کو دبانے میں ملوث دیگر افراد کے لیے ویزا پابندی کی نئی پالیسی متعارف کرانے کے ذریعے سے کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر اینٹونی بلنکن نے کہا کہ ایک بھیانک مثال کے طور پر افغانستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں ایک سال سے زیادہ عرصے تک لڑکیوں کو چھٹی جماعت سے آگے سکول جانے سے روک دیا گیا ہے اور ان کی واپسی کی کوئی تاریخ بھی سامنے نہیں آ رہی۔
یاد رہے کہ امریکی افواج کو پسپا کر کے اگست 2021 میں دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعدافغان طالبان نے لڑکیوں کو سیکنڈری سکول جانے سے روک دیا تھا تاہم خواتین کو یونیورسٹی جانے کی اجازت ہے۔