اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس 2 روزہ دورےپر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر نے معزز مہمان کا استقبال کیا ۔انتونیو گوتریس اہم ملاقاتیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے۔ انتونیو گوتریس عالمی برادری سے بڑے پیمانے پر امداد کی اپیل بھی کرینگے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات اور نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کے علاوہ سیلاب سے شدید طور پر متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کے علاوہ نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) کا دورہ کریں گے جبکہ وہ وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ انتونیو گوٹیرس وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بات چیت کے بعد دفتر خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں بشمول بلوچستان اور سندھ (سکھر، اوستہ محمد، موہنجو داڑو اور لاڑکانہ) کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ امدادی کاموں میں ابتدا سے سرگرم کارکنوں سے ملاقات کے علاوہ سیلاب سے بے گھر ہونے والے لوگوں سے بات چیت کریں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال کا خود مشاہدہ کرنے کے بعد وہ جمعہ کی شام کراچی ایئر پورٹ پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو بھی کریں گے۔

#AntonioGuterres#hinarabanikhar#islamabad#PakTurkNews#UN#unitednation#unsecretararygeneral