تہران (پاک ترک نیوز) اللہ کا نام جھنڈے سے ہٹانے پر ایران نے امریکا کیخلاف فیفا میں شکایت درج کرادی۔
فیفا ورلڈ کپ 2022 میں 29 نومبر کو امریکا اور ایران کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، جس کیلئے امریکی ٹیم نے سوشل میڈیا پر اس مقابلے کے بارے میں پوسٹس شئیر کیں، لیکن اس میں ایران کے جھنڈے میں سے ۔۔ اللہ‘ ۔۔ کا لفظ ہی موجود نہیں تھا۔
امریکی ٹیم کی جانب سے موقف دیا ہے کہ ایران کے سرکاری پرچم کو اس لیے استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ ایران میں بنیادی انسانی حقوق کی جنگ لڑنے والی خواتین سے اظہار یکجہتی کرنا چاہتے تھے جو ملک میں حکومت مخالف مظاہروں کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے اسے رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ٹیم نے فیفا قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے تحت ان پر 10میچوں کی پابندی عائد کریں۔