اسلام آباد(پاک ترک نیوز)
الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے 25 منحرف ارکان کے خلاف فیصلہ سامنے آگیا، الیکشن کمیشن نے انہیں ڈی سیٹ کردیا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس منظور کر لیا25 منحرف ارکان پی ٹی آئی ڈی سیٹ۔ اس سے قبل یہ فیصلہ 17مئی کو دیا جانا تھا لیکن سپریم کورٹ کی جانب سے صدارتی ریفرنس پر فیصلے کے بعد اسے ملتوی کردیا گیا۔
صدارتی فیصلے میں سپریم کورٹ نے آرٹیکل تریسٹھ اے کی تشریح کرتےہوئےکہا کہ منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔
پی ٹی آئی کے 25منحرف ارکان پنجاب اسمبلی نے حمزہ شہباز کو بطور وزیراعلیٰ منتخب کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اگر ان پچیس ارکان اسمبلی کا ووٹ نہ شمار کیا جائے تو پنجاب حکومت اکثریت کھودے گی۔پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الٰہی نے بھی سپریم کورٹ کی تشریف کی روشنی میں حمزہ شہباز کے انتخاب کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی سے نااہل ہونے والوں میں علیم خان، راجا صغیر احمد، ملک غلام رسول، سعید اکبر خان، محمد اجمل، نذیر چوہان، زوار حسین وڑائچ، فدا حسین، زہرہ بتول محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل شامل ہیں۔