الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کا ایک ریفرنس خارج کر دیا

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی ربفرنسز میں سےایک ریفرنس خارج کردیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے سماعت کی۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نےکہاکہ اسپیکر اور حکومتی اراکین کا ریفرنس ایک ہی ہے۔اس لیے 6 ایم این ایزکی جانب سے توشہ خانہ کیس پر درخواست بے اثر ہوچکی ہے۔
توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کیخلاف دو نااہلی کیسز دائر کئے گئے تھے ۔
ان کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے حکومتی اراکین کا ریفرنس خارج کردیا جبکہ عمران خان کےخلاف اسپیکرکاریفرنس برقرارہے جس کی سماعت29 اگست کوہو گی۔

@imrankhan#elecationcommission#islamabad#PakTurkNews#pti#refrence