الیکشن کمیشن کا آئندہ انتخابات کیلئے 47ارب 41کروڑ روپے اخراجات کا تخمینہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کے انعقاد کیلئے 47ارب41کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا ہے ۔الیکشن کمیشن نے سال 2023 کے الیکشن کے اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ الیکشن کیلئے اخراجات کی تفصیلات جاری کی گئیں۔الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کیلئے 47 ارب 41 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا ہے۔
دستاویز کے مطابق بیلٹ پیپرز کی اشاعت کیلئے 4 ارب 83 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔انتخابی عملے کی تربیت کیلئے ایک ارب 79 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے
انتخابات میں آرمی سمیت سیکیورٹی کیلئے 15 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔الیکٹرانک ووٹنگ کرانے کیلئے 5 ارب 60کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔
پنجاب میں انتخابات کیلئے 9 ارب 65 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔سندھ میں انتخابات کیلئے 3 ارب 65 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا۔
بلوچستان میں انتخابات کیلئے ایک ارب 11 کروڑ روپے کی ضرورت ہو گی۔خیبر پختونخوا میں انتخابات کیلئے 3 ارب 95 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے۔

#balochisan#elecationcomission#elecationcommision#elecationcommisionofpakistan#elecations#khyberpakhtunkhwa#NationalAssembly#PakTurkNews#punjab#punjabelecation#sindh