الیکٹر ک گا ڑیاں بنانے کی تیاری، فیراری نے اپنی انتظامی ٹیم تبدیل کر دی

میلان(پاک ترک نیوز)فیراری نےکمپنی کی انتظامی قیادت میں تبدیلیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کا مقصد ٹیکنالوجی اور مصنوعات کی خصوصیت کو بڑھانا ہے کیونکہ لگژری اسپورٹس کار بنانے والی کمپنی نے جلد ازجلد گاڑیوں کی الیکٹریفکیشن کو اپناناہے۔
کمپنی کے نئے چیف ایگزیکٹیو بینڈیٹو وِگنا ٹیک انڈسٹری کے ایک تجربہ کار اور چپ بنانے والی کمپنی ایس ٹی مائیکرو ا لیکٹرونکس کے سابق اعلیٰ ایگزیکٹو، نے فیراری کو صاف ستھرا، خاموش اور باہم مربوط نقل و حرکت کے نئے دور میں لے جانے کے لیے ستمبر کے آغاز میں کمپنی کے سی ای او کاعہدہ سنبھالنے کا معاہدہ کیا تھا۔
فیراری نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ اپنی انتظامی ٹیم کو تبدیل کر رہے ہیں۔ جس کے نتیجے میں تین اعلیٰ افسران کمپنی چھوڑ رہے ہیںجن میں چیف ٹیکنالوجی آفیسر مائیکل لیٹرز بھی شامل ہیں۔ اسی ضمن میںفیراری نے ایک بیان میں کہا، "نیا تنظیمی ڈھانچہ جدت کو مزید فروغ دے گا، عمل کو بہتر بنائے گا اور اندرونی اور شراکت داروں کے ساتھ تعاون میں اضافہ کرے گا۔”
کمپنی کی اعلیٰ انتظامی تبدیلیوں میں سے تیسری تبدیلی ریسینگ ڈویژن کی سپلائی چین کے سربراہ گیانمیرفلگنزی کی چیف پروڈکٹ ڈویلپمنٹ آفیسر کے طور پر تقرری ہے۔ اسی طرح ایس ٹی مائیکرو ا لیکٹرونکس کے ارنیسٹو لاسالانڈراکو فیراری کا چیف ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آفیسر اور مائیکرو سافٹ کی سیلویاگبریلی کوکمپنی میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو فروغ دینے کے لیے چیف ڈیجیٹل اور ڈیٹا آفیسر مقرر کیا گیاہے۔

#electriccars#ferrari#PakTurkNews