امریکہ: تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی بجٹ پیش

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
بائیڈن انتظامیہ نے امریکہ دفاعی بجٹ میں تاریخی اضافہ کرنے جارہی ہے ۔ انتظامیہ کی جانب سے کانگریس سے دفاع اور اس سے متعلق مختلف پروگرامون کیلئے 813ارب ڈالر کی درخواست کی گئی ہے۔ بجٹ میں پینٹاگون کے صوابدیدی اخراجت میں 773ارب ڈالر کے ساتھ 10فیصد اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔
پینٹاگون کے صوابدیدی فنڈ کے علاوہ دیگر پروگراموں کیلئے 40ارب ڈالر رکھے گئے ہیں۔
پینٹاگون کے مطابق بجٹ تجاویز میں فضائیہ متعلقہ پلیٹ فارمز کیلئے 56.5ارب ڈالر ، بحریہ کیلئے 40.8ارب ڈالر شامل ہیں جبکہ نو نئے جنگی جہازوں کیلئے اور آرمی اور میرین کور کیلئے جدید ہتھیاروں کیلئے 12.6ڈالرمختص کیے گئے ہیں۔
تحقیقی سرگرمیوں اور آلات حرب کو جدت دینے کیلئے 130ارب ڈالر سے زیادہ کی درخواست کی جارہی ہے۔
سروس ممبران اور پینٹاگون کے سویلین ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 4.6فیصد اضافہ کیا جار ہاہے۔ اسکے علاوہ امریکی فوج میں جنسی جرائم کے تدارک کیلئے بھی 479ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔
ملین ڈالر مانگ رہی ہے۔
بجٹ میں اضافے کی تجاویز کو چین کے ساتھ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے پیش کیا گیا اور دیگر عوامل بشمول موسمیاتی تبدیلی کو بھی مد نظر رکھا گیاہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے 3 ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم مختص کی جا رہی ہے۔

#china_threat#congress#PakTurkNews#pentagon#us_defense_budget#امریکہ_دفاعی_بجٹ،#بائیڈن،#پاک_ترک_نیوز،#پینٹاگون،#چین_امریکہ_کشیدگی،