امریکہ میں ووٹنگ مشینوں کی کارکردگی بارے رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

اٹلانٹا (پاک ترک نیوز) جارجیاسمیت دیگر امریکی ریاستوںکے ووٹروں اور انتخابی عمل کو محفوظ بنانے والے وکلا نے وفاقی عدالت سے اپنی ریاستوں میں استعمال کی جانے والی ووٹنگ مشینوں میں موجود سیکورٹی کی خامیوں کی نشاندہی کرنے والی رپورٹ کوپبلک کرنے کا مطالبہ کر دیاہے۔ جسے آٹھ ماہ سے ایک وفاقی سیکورٹی ایجنسی کی درخواست پر سربمہر رکھا گیا ہے۔امریکہ میں ہونے والے گذشتہ صدارتی انتخابات کے بعد سے اس ضمن میں عامی شکایات پر مبنی مقدمہ اٹلانٹا کی وفاقی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اس مقدمے میںووٹنگ مشینوں کی کارکردگی کی جانچ کرنے والے ماہر ایلکس جے ہلڈرمین کی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ہلڈرمین نے جولائی2021میں عدالت میںحلفیہ بیان کے ساتھ اپنی رپورٹ جمع کرواتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس نے 12 ہفتوں تک ڈومینین ووٹنگ سسٹمز کی مشینوں کی جانچ کی ہے۔ جس کے دوران متعدد شدید حفاظتی خامیوںکی نشاندہی ہوئی ہے ۔ جس کے نتیجے میںیہ بات سامنے آئی ہے کہ کوئی بھی ہیکر یا بری نیت رکھنے والا شخص یا ادارہ بڑی آسانی سے ان مشینوں کے سافٹ وئیر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ یا انہیں ہیک کر سکتا ہے۔تب عدالت نے یہ معاملہ سائیبر سیکورٹی سے متعلق وفاقی ایجنسی کے سپرد کر دیا جس نےاپنی تحقیقات کی تکمیل تک عدالت کو یہ رپورٹ پبلک نہ کرنے کی درخواست دی تھی ۔ تاہم اب آٹھ گزرنے کے بعد مقدمے کے مدعی ووٹروں اور وکیلوں نے عدالت سے ایلکس جے ہلڈرمین کی رپورٹ کا کم از کم عوامی مفاد کا حامل حصہ پبلک کرنے کی درخواست کی ہے۔اور ایک اہم پیش رفت میں جارجیا کے ریاستی وزیر داخلہ بریڈ رافن سپرگرنے بھی اس تہلکہ خیز رپورٹ کو عوام کے سامنے پیش کرنے کے مطالبے کی حمایت کر دی ہے۔

#elections#evm#PakTurkNews#report#votingmachineAmerica