واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
ناسام فضائی دفاع کےسسٹم بنانے والی کمپنی ریتھیون ٹیکنالوجیز کے سی ای او گریگ ہیز نے کہاہے کہ امریکہ نےناسام ( NASAMS )کے پہلے دو مختصر سے درمیانے درجے کے زمینی فضائی دفاعی نظام یوکرین کو فراہم کر دئیے ہیں۔
واشنگٹن نے وعدہ کیا تھا کہ یوکرین کو کل آٹھ سسٹم یوکرین سیکیورٹی اسسٹنس انیشیٹو کے حصے کے طور پر فراہم کیے جائیں گے۔
11 اکتوبر کو امریکہ کے قومی سلامتی کونسل کے کوآرڈینیٹر برائے اسٹریٹجک کمیونیکیشن جان کربی نے کہا تھاکہ امریکہ مستقبل قریب میں کیف کو دوناسام فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کی امید کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن نے یوکرین کو سیکورٹی اسسٹنس انیشیٹو کے حصے کے طور پر ان میں سے کل آٹھ سسٹم فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ نظام مینوفیکچرر کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت بنائے جائیں گے۔ نہ کہ پینٹاگون کی انوینٹریوں سے نکالے جائیں گے۔
24 فروری کو روسی صدر ولادیمیر پو ٹن نے ڈون باس جمہوریہ کے سربراہان کی مدد کی درخواست کے جواب میں ایک خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کیا۔ مغرب نے روس کے اس فیصلے کا جواب دیتے ہوئے ملک پر سخت پابندیاں عائد کیں اور کیف کو ہتھیاروں کی ترسیل تیز کر دی، جن کی مالیت اب تک اربوں ڈالر ہو چکی ہے۔