واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ نے روس پر نئی سنگین پابندیاں عائد کردیں۔امریکی صدر جوبائیڈن نے روس پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا۔ امریکہ نے روس پر برآمدات سمیت متعدد شعبوں میں پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے روس پر برآمدات سمیت متعدد شعبوں میں پابندیوں کا اعلان کر دیا۔امریکی صدر نے کہا کہ روس کی برآمدات پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں جبکہ امریکہ پہلے ہی روسی عزائم سے دنیا کو آگاہ کر چکا تھا۔ ڈالر اور جاپانی ین میں روسی تجارت محدود کریں گے۔
امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ آنے والے دن، ہفتے اور مہینے یوکرین کی عوام کے لیے مشکل ہوں گے۔ روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کے عوام کو نہ بھولنے والے دکھ سے دوچار کیا۔
امریکی صدر نے جرمنی میں مزید فوجی بھیجنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ تیل و گیس کمپنیاں بحران سے فائدہ اٹھا کر قیمتیں نہ بڑھائیں۔ دنیا میں تیل اور گیس سپلائی برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
جوبائیڈن نے روسی اشرافیہ اور ان کے خاندانوں پر بھی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی پابندیوں کے بعد روس کی امپورٹس بھی متاثرہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ روس نے سائبر حملہ کیا تو جوابی اقدام کریں گے۔ اگلے چند ہفتے اور ماہ یوکرین کے لیے مشکل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کے عوام کو آزدی کے 30 سال یاد ہیں اور یوکرین کے عوام نے ثابت کیا کہ وہ کسی ملک کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔