واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکہ نے میزائل تجربات کے بعد شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے 3میزائل تجربات کے بعد بائیڈن انتظامیہ نے شمالی کوریا کومیزائل پروگرام میں مدد فراہم کرنے کی بنیاد پرشمالی کوریا کی 6 اورایک روسی کمپنی پرپابندیاں عائد کردیں۔روسی کمپنی پرالزام عائد کیا ہے کہ اس نے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کے لئے روس اورچین سے مختلف پرزوں کی خریداری کی۔
امریکی محکمہ خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی پابندیوں کا مقصد شمالی کوریا کومیزائل پروگرام میں مزید پیشرفت سے روکنا ہے۔شمالی کوریا نے چند روز میں 3 میزائل تجربات کئے ہیں جن میں 2 میزائل تجربات گزشتہ ہفتے کئے گئے۔