امریکہ کا مہنگا ترین گھر آدھی قیمت پر

لاہور(پاک ترک نیوز) امریکہ میں سب سے مہنگا گھر آدھی قیمت پر نیلامی کیلئے تیار ہے ۔ایک لاکھ پانچ ہزار اسکوائر رقبے پر پھیلے اس گھر کو جنوری میں نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔دی ون نامی محل کو نائل نیامی نامی بلڈر کے بنک رپٹ ہونے کے بعد اصل قیمت یعنی 87 ارب سے آدھے یعنی 43 ارب فروخت کیا جا رہا ہے۔
لاس اینجلس میں بنائے گئے محل دی ون میں پانچ سوئمنگ پولز، 30 گیراج، چار باولنگ ایریا، 30 سیٹوں پر مشتمل مووی تھیٹر کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں کے لیے بھی جگہ مختص کی گئی ہے۔اس گھر کو بنانے میں 9سال کا عرصہ لگا۔ اس کی تعمیر میں 600 مزدوروں نے حصہ لیا۔ پہاڑوں میں گھیرا محل دور سے دیکھنے پر تیرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل دو ہزار چودہ میں نیویارک میں گھر بائیس ارب سے زائد میں فروخت کیا گیا تھا۔

#dollars#house#PakTurkNewsAmerica