امریکہ یوکرین کوجدید ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹمزبھی فراہم کرے گا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور یوکرین کے وزیر دفاع الیکسی ریزنکوف نے فون پر بات چیت میں یوکرین کو فوجی امداد پر تبادلہ خیال کیا۔جس میں HIMARS متعدد راکٹ لانچروں کی اضافی فراہمی بھی شامل ہے۔
پینٹاگون کے قائم مقام پریس سیکرٹری ٹوڈ بریسیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری آف ڈیفنس لائیڈ جے آسٹن نے یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف سے بات کی تاکہ حالیہ یوکرین ڈیفنس کانٹیکٹ گروپ میٹنگ کے نتائج اور یوکرین کو جاری سیکیورٹی امداد پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ جس میںحالیہ امریکی وعدے کے مطابق اضافی ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹمز (HIMARS) کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹن نے ریزنیکوف کو یقین دلایا کہ امریکہ یوکرین کو سازوسامان فراہم کرنے کے لیے جتنی جلدی ہو سکے آگے بڑھ رہا ہے۔
یوکرین کے صدارتی دفتر کے سربراہ آندرے یرماک نے 24 جولائی کو کہا تھاکہ امریکی کانگریس کے ارکان نے 30 HIMARS سسٹم اور جنگی سازوسامان فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

#PakTurkNews#pantagone#ukraineAmericaDefence