واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی عدالت نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیخلاف سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل کا مقدمہ خارج کردیا۔
جمال خاشقجی قتل کیس میں واشنگٹن کے فیڈرل جج نے امریکی حکومت کے اس موقف کو تسلیم کیا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جنہیں ستمبر میں سعودی عرب کا وزیراعظم نامزد کیا گیا تھا بطور غیرملکی سربراہ امریکی عدالتوں میں استثنیٰ حاصل ہے۔
فیڈرل جج کا کہنا تھا کہ صحافی جمال خاشقجی کی بیوہ نے سعودی ولی عہد کے قتل میں ملوث ہونے کے حق میں موثر دلائل دئیے تاہم ان کے پاس امریکی حکومت کا موقف رد کرنے کے اختیارات نہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ میں مقیم سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2018 میں ترکیہ کے شہر استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں قتل کردیا گیا تھا۔