واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
امریکی قانون سازو ں کی جانب سے روس پر مالی دباوٗ بڑھانے کیلئے معاشی پابندیوں کے ایک پیکچ پر کام ہو رہا ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اتنی سخت پابندیوں کی اس سے پہلے نظیر نہیں ملتی۔
امریکہ اور یورپی ممالک پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ روس کے حملے کے نتیجے میں اسے سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پابندیوں کے مزوجہ پیکج میں روسی بینکوں کے خلاف کاروائی بھی شامل ہے جس سے روس کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ زیر غور پابندیاں کرائمیاپر روسی قبضے کے بعد عائد کی گئی پابندیوں سے کافی زیادہ سخت ہوں گی۔
لیکن اس حوالے سے ریپبلکن پارٹی کے ارکان اور ڈیموکریٹس تقسیم نظر آتے ہیں۔ ریپبلکن کا خیال ہے کہ روس پر فوری پابندیا ں عائد کی جائیں اور روسی کاروائی کا انتظار نہ کیا جائے۔
جبکہ بائیڈن انتظامیہ اور ڈیموکریٹک قانون ساز ون کا استدلال ہے کہ پوٹن کے خلاف قبل از وقت پابندیاں عائد کرنے سے روس مشتعل ہوکر حملہ کر سکتا ہے۔