امریکی وزیر خارجہ اچانک کیف پہنچ گئے، فوجی امداد کا اعلان متوقع

کیف (پاک ترک نیوز)
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن یوکرین کے غیر متوقع دورے پر اچانک کیف پہنچ گئے۔ جہاں وہ یوکرینی قیادت سے فوجی امداد پر بات چیت کریں گے۔
مغربی میڈیا کے مطابق امریکی اعلیٰ عہدیدار یوکرین اور پڑوسی ممالک کو تقریباً 2.7 ارب ڈالر کی فوجی امداد دینے پر بات کریں گے۔ روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد بلنکن کا یوکرائنی دارالحکومت کا یہ دوسرا دورہ ہے۔جس میںوہ یوکرین سے امریکی حمایت کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ یوکرین، پولینڈ اور دیگر ہمسایہ ملکوں کے لئے تقریباً تین ارب ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان بھی کریں گے۔ تاہم یہ امدادی پیکیج جمعرات کو پینٹاگون کے سربراہ لائیڈ آسٹن کی طرف سے اعلان کردہ 675 ملین ڈالر کے پیکج کےعلاوہ ہوگا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ خطے کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے امریکی حکومت نے کانگریس سے آنے والے سال کے لئے 13ارب ڈالر کے خصوصی پیکیج کی مانگ کر رکھی ہے۔

#americansecrataryofstate#attack#kviv#masscow#PakTurkNews#russiaukrainewar#ukraineAmericarussia